فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کیلئے واش روم کا استعمال،سوشل میڈیا صارفین ناراض

Dec 12, 2022 | 16:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کیلئے واش روم کا استعمال،سوشل میڈیا صارفین ناراض
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ملبوسات کے برانڈز اکثر عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے معمول سے مختلف آئیڈیاز لے کر آتے ہیں۔گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ Demesne Couture نے اپنی ماڈل کو بالکل مختلف تصور کے ساتھ متعارف کروایا ہے۔تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور دوسری طرف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر بھی پوز بنا رہی ہیں۔

اس فوٹو شوٹ کا تصور خواتین کی ذاتی جگہ اور رازداری سے متعلق ہے اس سے پہلے لوگوں نے باتھ ٹب میں فوٹو شوٹ کرنا ہضم کیا تھا لیکن ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر فوٹو شوٹ کرنا کافی عجیب لگتا ہے۔

جیسے ہی برانڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔