اٹلی اور کوریا کے سفیروں کی سفارتی اسناد وصول کرنے کیلئے ایوان صدر میں تقریب

Aug 12, 2026 | 22:27:PM
 اٹلی اور کوریا کے سفیروں کی سفارتی اسناد وصول کرنے کیلئے ایوان صدر میں تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  صدرِ مملکت  آصف علی زرداری نے آج اٹلی کے نامزد سفیر اوگو چیارلاتانی اور جمہوریہ کوریا کے نامزد سفیر ہان سنگ ہو سے سفارتی اسناد وصول کر لیں۔

اٹلی کے ایمبیسیڈر  اوگو چیارلاتانی اور جمہوریہ کوریا کے نامزد سفیر ہان سنگ ہو  کو آج ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں صدر مملکت نے انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے کا موقع عطا کیا۔ 

اسنادِ سفارت وصول کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملک نے  اٹلی اور جمہوریہ کوریا کے سفیروں کو ان کی  اسلام آباد  تعیناتی پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ ان مدبر سفیروں کی اسلام آباد میں خدمت کے دوران پاکستان کے اٹلی اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ تعلقات مزید  دوستانہ اور مستحکم ہوں گے۔

صدر  آصف علی زرداری نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انہوں نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جانا چاہیے۔