سری لنکا نے ایشیاء کپ جیت لیا

Sep 11, 2022 | 22:58:PM
میچ کا فائنل
کیپشن: فائنل میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل ٹاکرے میں پاکستانی کپتانی بابر اعظم نے ٹاس جیتااور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 171رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کی 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے راجاپاکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ڈی سلوانے 36رنز کی اننگز کھیلی۔ دھننجایا ڈی سلوانے 28رنز بنائے ، کوشل مینڈس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،نسانکا8رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔داسن شاناکا2، گناتھیلاکاایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
 پاکستان کی طرف سے حارث روف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ ، شاداب خان اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں 147رنز بناسکے ۔ محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے،افتخار احمد نے 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حارث روف 13رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔سری لنکا کے بھانوکا راجاپکسا کو شاندار بیٹنگ پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے، سری لنکن ٹیم اس سے قبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حارث رﺅف ٹی 20 انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر بن گئے

ٹیگز: