گلابی ہیرے نے ریکارڈ قائم کر دیا، ہانگ کانگ کی نیلامی میں تقریباً 58 ملین ڈالر حاصل کیے

Oct 11, 2022 | 21:03:PM
گلابی ہیرے نے ریکارڈ قائم کر دیا، ہانگ کانگ کی نیلامی میں تقریب58 ملین ڈالر حاصل کیے
کیپشن: گلابی ہیرا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہانگ کانگ میں ایک نایاب گلابی ہیرا تقریباً 58 ملین ڈالر میں فروخت ہوا، جس نے کسی بھی ہیرے یا قیمتی پتھر کی نیلامی میں ادا کی جانے والی فی قیراط قیمت کا ریکارڈ قائم کیا۔رپورٹ کے مطابق  11.15 کیرٹ ولیمسن پنک سٹار نے جمعہ کو 57.7 ملین ڈالر قیمت حاصل کی، جو کسی بھی زیور کی نیلامی میں ادا کی گئی دوسری سب سے بڑی قیمت ہے۔

بوکا ریٹن، فلوریڈا کے ایک نامعلوم خریدار نے متوقع قیمتِ فروخت جو کہ 21 ملین  ڈالر  تھی سے دوگنا  بولی لگا کرگلابی ہیرا اپنے نام کر لیا۔ یہ پتھر نیلامی میں فروخت ہونے والا دوسرا بڑا گلابی ہیرا تھا۔ گلابی ہیرے قیمتی جواہرات میں سب سے ذیادہ  نایاب اور عالمی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

 زیورات اور گھڑیوں کے چیئرمین وین ہاو یو نے کہا کہ ’ جمعہ کی فروخت نہ صرف ایشیا میں اعلیٰ معیار کے ہیروں کی لچکدار مانگ کی تصدیق کرتی ہے، بلکہ گلابی ہیروں کی بہت زیادہ کمی کے بارے میں آگاہی بھی دیتی ہے۔"

گلابی ہیرے کا عالمی ریکارڈ 2017 میں قائم کیا گیا تھا، جب سی ٹی ایف پنک سٹار کے نام سے جانا جانے والا  پتھر ہانگ کانگ میں 71.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
ولیمسن پنک سٹار کا نام دو دیگر گلابی ہیروں کے نام پر رکھا گیا تھا: ریکارڈ قائم کرنے والا سی ٹی ایف پنک سٹار اور  ولیمسن سٹون  23.6 کیرٹ کاوہ  ہیرا جو 1947 میں ملکہ الزبتھ دوم کو شادی کے تحفے کے طور پر دیا گیا تھا۔