ممتا بینرجی نے اپنی نئی کابینہ میں7 مسلمانوں کو شامل کرلیا

May 11, 2021 | 11:10:AM
ممتا بینرجی نے اپنی نئی کابینہ میں7 مسلمانوں کو شامل کرلیا
کیپشن: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بینرجی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بینرجی نے اپنی نئی کابینہ میں7 مسلمانوں کو شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بینرجی نے وزرا  کی حلف برداری کے بعد محکموں کی تقسیم کرتے ہوئے اپنے پاس کئی اہم محکمے رکھ لئے ہیں،جس میں داخلہ، صحت، پہاڑ کی ترقی، زمین اصلاحات، بازآبادکاری برائے مہاجرین، اطلاعات و  ثقافت و شمالی بنگال ترقیاتی امور  شامل ہیں۔ ممتابنیرجی کی وزارتی ٹیم میں 7 مسلم چہرے شامل کئے گئے ہیں ، جن میں چار کو کابینہ ، ایک کو آزادانہ چارج اور دو کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ اس مرتبہ ممتا بینرجی نے وزار اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم محکمہ کی ذمہ داری اپنے پاس رکھنے کی بجائے شمالی دیناج پور سے منتخب ہونے والے غلام ربانی کو وزارت اقلیتی امور و مدرسہ کی ذمہ داری دی ہے۔ممتابینرجی کی وزارتی ٹیم 7 مسلم چہرے شامل کئے گئے ہیں ، جن میں چار کو کابینہ ، ایک کو آزادانہ چارج اور دو کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر فرہاد حکیم جو گزشتہ دس سالوں سے شہری ترقیات اور میونسپل امور سمیت کئی اہم محکموں کو سنبھال رہے تھے کو اس مرتبہ ٹرانسپورٹ اورہاؤسنگ کا محکمہ دیا گیا ہے، جبکہ جاوید احمد خان کو سول ڈیفنس اور محکمہ قدرتی آفات روک تھام کا چارج دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت آزادانہ چارج کے طور پر لائبریری اور ماس ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے والے مولانا صدیق اللہ چودھری کو کابینہ کے وزیر کا چارج دیا گیا ہے مگر ان کو وہی محکمہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ’’اروشی روتیلا‘‘ کا سمندر کنارے ڈانس ، ویڈیو وائرل