بھارت نے 16 سال مذاکرات کے بعد4 یورپی ممالک کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے

Mar 11, 2024 | 09:47:AM
بھارت نے 16 سال مذاکرات کے بعد4 یورپی ممالک کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مودی سرکار کی کاوشیں رنگ لے آئیں،بھارت اور 4 یورپی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت، سوئٹزر لینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ کے درمیان 16 سال مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے کے تحت 4 یورپی ممالک بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے،معاہدے کے تحت چار یورپی ممالک کا گروپ اگلے 15 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، بدلے میں بھارت ان ممالک سے درآمد کی جانے والی صنعتی پیداوار پر عائد ٹیرف ختم کرے گا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کیلئے برطانیہ سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں جبکہ آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی بھارت تجارتی معاہدے کر چکا ہے،سوئس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سوئٹزرلینڈ سے 95 فیصد سے زیادہ صنعتی درآمدات پر ٹیرف مکمل ختم کرے گا یا جزوی طور پر ہٹائے گا۔

وزیر تجارت ناروے نے کہا کہ ناروے کی کمپنیوں کی مصنوعات پر بھارت میں کوئی امپورٹ ٹیکس نہیں ہوگا،معاہدے کے تحت پانچوں ممالک کو اپنی اپنی حکومتوں سے معاہدے کی توثیق کروانا ہوگی۔