تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 2.17 ارب ڈالر پر پہنچ گیا

Apr 01, 2024 | 20:44:PM
تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 2.17 ارب ڈالر پر پہنچ گیا
کیپشن: تجارتی خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ فروری 24 سے 25 فیصد اضافے سے 2.17 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق فروری 24 کے مقابلے مارچ 24 میں برآمدات میں1 فیصد کمی ہوئی،فروری 24 کے 2.58 ارب ڈالر کے مقابلے مارچ 24 میں برآمدات 2.55 ارب ڈالر رہی ،جبکہ فروری 24 کے مقابلے مارچ 24 میں درآمدات 9 فیصد اضافہ ہوا،فروری 24 کے 4.32 ارب ڈالر کے مقابلے مارچ 24 میں درآمدات 4.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں ۔
ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں برآمدات 9 فیصد اضافے سے 22.91 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 9 ماہ میں درآمدات 9 فیصد کمی سے 39.94 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 فیصد کمی سے 17.03 ارب ڈالر رہ گیا ، جو گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 22 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ ریاض کی منگنی، کس سابق قومی کرکٹر کی بھابھی بنیں گی