نیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاور کا دفتر سیل ، اہم وجہ سامنے آ گئی

Jun 11, 2023 | 23:54:PM
نیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاور کا دفتر سیل ، اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )محکمہ ایکسائز نے ٹیکس جمع نہ کرانے پر این ایچ اے پشاور کا دفتر سیل کر دیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق پشاور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس جمع نہ کرانے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا دفتر سیل کر دیا۔

این ایچ اے کو دی جانے والی ڈیڈلائن ختم ہونے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے دفتر کو سیل کیا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق این ایچ اے پر 51 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا تھے اور ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بار بار نوٹس دیا گیا۔