سوات میں جنگلی جانور کا حملہ ۔۔دو خواتین ، کمسن بچی جاں بحق 

Feb 11, 2022 | 11:24:AM
جنگلی جانور حملہ،
کیپشن: سوات میں جنگلی جانور کا حملہ ۔۔دو خواتین ، کمسن بچی جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوات کی تحصیل مٹہ میں جنگلی جانور کے حملے میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب ایک خونخوار جنگلی جانورنے میر داد کے گھر حملہ کر دیا، نتیجے میں دو خواتین اور ایک 6 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی اوکے مطابق خواتین گھر میں اکیلی تھیں اور گھر کے مرد مزدوری پر گئے تھے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مٹہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز طیارے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش