ملتان ٹیسٹ: انگلش ٹیم کے دوسری اننگز میں 275 رنز، پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز درکار

Dec 11, 2022 | 11:39:AM
ملتان ٹیسٹ: انگلش ٹیم کے دوسری اننگز میں 275 رنز، پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز درکار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گیٹی امیجز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: ابرار احمد نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جبکہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان پر ان کی مجموعی برتری 341 رنز ہوگئی ہے۔