یوم آزادی ،14 اگست کوعدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان 

Aug 11, 2023 | 09:35:AM
  لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کے ماتحت عدالتوں میں 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کے ماتحت عدالتوں میں 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

یوم آزادی کے موقع پر ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی، چیف جسٹس اور ججز عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت پر پرچم کشائی کریں گے۔ پرچم کشائی تقریب میں پولیس کا چاک و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامات کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار اور پنجاب بار کی عمارتوں پر بھی پرچم کشائی تقریبات ہوں گی۔ ہائیکورٹ اور پنجاب بار کے عہدیدار وکلاء کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے ۔

مزید پڑھیں: نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے،فیملی ذرائع

دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر وفاقی اداروں کے ملازمین تین جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔ 14اگست یوم آزادی بروز سوموار ہوگی ہفتہ اور اتوار کو وفاقی محکموں میں ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جبکہ صوبائی محکموں میں اتوار اور سوموار کو چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین تین اور صوبائی محکموں کے ملازمین دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔