ہوشیار!!فیس بک نے بغیر تحقیق مواد شیئر کرنے پر متعدد اکائونٹس ڈیلیٹ کر دئیے

Aug 11, 2021 | 12:06:PM
ہوشیار!!فیس بک نے بغیر تحقیق مواد شیئر کرنے پر متعدد اکائونٹس ڈیلیٹ کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نےکورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے والے 65  فیس بک  اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  فیس بک گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایاکہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکا کے ممالک تھے۔فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر لوگ بغیر تحقیق کیے مواد اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہیں۔

 سربراہ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے  فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کےلیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:    ترک وزیر دفاع دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے