تنخواہوں ،پنشن میں اضافہ۔لیپ ٹاپ سکیم بھی شروع۔شہباز شریف کا فلاحی اقدامات کا اعلان

بے نظیرکارڈ کودوبارہ لائیں گے،بےنظیروطن کوخون دےکرگئیں،بے نظیرکانام کارڈپررہناچاہئے تھا

Apr 11, 2022 | 18:29:PM
تنخواہ۔پنشن ۔لیپ ٹاپ ۔سکیم ۔شہباز شریف ۔ اعلان۔ یکم اپریل
کیپشن: شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے منتخب ہونے کے بعد ایوان سے پہلا خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور غریبوں پر نوازشات کی بارش کر دی۔
 خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے یکم اپریل سے ماہانہ اجرت 25ہزارروپے کرنے کااعلان کیا ۔ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کی تنخواہوں میں 10فیصداضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ وزیراعظم کاسول اورملٹری ملازمین کی پنشن میں 10فیصداضافے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا رمضان میں ملک بھرکے بازاروں میں سستا آٹا دیں گے ۔انہوں نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم پھر نوجوانوں کومزید لیپ ٹاپ دیں گے ۔ بے نظیرکارڈ کودوبارہ لےکرآئیں گے،بےنظیروطن کوخون دےکرگئیں،بے نظیرکانام کارڈپررہناچاہئے تھا ۔بے نظیرپروگرام کومزید وسعت دیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ خط سازش ثابت ہوا تو استعفا دے کر گھر چلا جاﺅنگا۔شہباز شریف کا اعلان