کیسکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، 473 کنکشن منقطع

Oct 10, 2023 | 10:56:AM
کیسکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، 473 کنکشن منقطع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین) کیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر سے 473 کنکشن منقطع کر دہے گئے ہیں۔

کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمنی (کیسکو) حکام کے مطابق کیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، بلوں کی عدم ادائیگی پر صوبہ کے تمام علاقوں سے نادہندگان کے 473 کنکشنز منقطع کر دیئے گئے، پشین، چمن، لورلائی، ڈی ایم جمالی اور تربت سے 12 ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پراتار دیئےگئے اور کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے 74 شنٹ کیئے گئے میٹرز بھی اتار دیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ کے مختلف تھانوں میں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لئے 1324 درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں، کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف اب تک 384 ایف آئی آر درج ہو چکے ہیں، بجلی چوروں کو 30 لاکھ 17 ہزار یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیے گئے، بجلی چوروں کو تقریبا 15 کروڑ 60 لاکھ روپے جُرمانہ بھی کیے گئے ہیں۔

کیسکو حکام کا جرمانوں کی وصولی سے متعلق کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مد میں اب تک 11 کروڑ 64 لاکھ روپے بھی وصول کیے جا چکے ہیں، مجموعی طورپر 32 ہزار 7 سو نادہندگان سے 766 ملین روپے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کئے جاچکے ہیں۔