اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پیشرفت، محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا

Mar 10, 2023 | 21:23:PM
اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پیشرفت، محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا
کیپشن: محمد خان بھٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کر لیا ہے،اینٹی کرپشن ٹیم نے پنجاب اسمبلی میں 3 گھنٹے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی،ذرائع اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی سے بھرتیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے 8مارچ کو چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لیا، محمد خان بھٹی کو ملنے والی مراعات، الاﺅنس کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے محمد خان بھٹی کو پولیس نے2مارچ کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔
گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں درج کیا گیا۔ جس کے مطابق محمد خان بھٹی نے ناجائز طریقے سے 25 کروڑ کی رقوم حاصل کیں اور رحیم یار خان شوگر ملز میں انویسٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سستے تیل کی خریداری کا معاملہ ،وزارت پٹرولیم کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ