غیر ملکی خاتون کی وائرل ویڈیو، اسلام آباد پولیس کے سینئیر افسر نے تحقیقات کا حکم دے دیا

Jul 10, 2026 | 21:32:PM
غیر ملکی خاتون کی وائرل ویڈیو، اسلام آباد پولیس کے سینئیر افسر نے تحقیقات کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)  سوشل میڈیا پر  سامنے آنے والی غیر ملکی خاتون کی ویڈیو کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے نوٹس لے لیا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اس ویڈیو کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔  انہوں نے ایس ڈی پی او کوہسار اے ایس پی نوشیروان کو معاملے کی مکمل،صاف و شفاف انکوائری کرنے  کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ معاملہ سول نوعیت کا معلوم ہوتا ہے۔

جس ویڈیو کی تحقیقات کرنے کے لئے کہا گیا ہے اس میں بظاہر یہ دکھائی دیا کہ ایک غیر ملکی خاتون اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکاروں کی جانب سے ان پر تشدد کئے جانے کی شکایت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران کے ساتھ سیز فائر ختم ہو چکا ہے ، ٹرمپ کا آج شب پھر اعلان