پی ایس ایل برانڈ، میڈیا رائٹس قیمت میں گزشتہ برس کی نسبت 45 فیصد اضافہ

Jan 10, 2024 | 17:23:PM
پی ایس ایل برانڈ، میڈیا رائٹس قیمت میں گزشتہ برس کی نسبت 45 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکاء اشرف  نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو   خوش کن خبر سنائی ہے جو کہ حیران کن بھی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکاء اشرف نے  سی او او پی سی بی سلمان نصیر اور کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی اس دوران کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس گزشتہ سال سے 3ارب روپے زیادہ میں فروخت ہوئے، پی ایس ایل بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس پر 4 کمپنیز نے حصہ لیا، اے آر وائے نے سب سے زیادہ میں رائٹس خریدے۔

 پی سی بی چیئر مین نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  کے لیے  گزشتہ روز ایک تاریخی دن تھا  جب اس کی لائیو اسٹریمنگ اور براڈکاسٹ حقوق  کی بولی میں گزشتہ دو سالوں کی نسبت 113 فیصد جبکہ گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، یاد رہے کہ  اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آر وائی) نے پاکستان سپر لیگ 2024 اور 2025 کو نشر کرنے کے لیے عوامی ٹینڈر کے عمل کے تحت سب سے زیادہ بولی جمع کرائی جو کہ 6.3 بلین روپے تھی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد زائد ہے ۔

واضح رہے کہ   پاکستان کرکٹ بورڈ  کو پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹنگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پی سی بی نے ریزرو پرائس 7.36 بلین رکھی تھی لیکن  اے آر وائی نے سب سے زیادہ بولی 6.3 بلین روپے لگائی ، اس طرح پی سی بی کو ریزرو پرائس میں ایک بلین روپے  سے ناکامی رہی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: چوتھے نمبر پر بلے بازی، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

چئیرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف نے دورہ آسٹریلیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آسٹریلیا کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کو سراہا ہے، کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کچھ ایسا کریں کے کرکٹ کو فروغ ملے، آسٹریلین وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے عشائیہ اعزاز کی بات ہیں، کرکٹ آسٹریلیا بہتر پچز بنانے کےلئے پاکستانی کیوریٹرز کو تربیتی فراہم کرئے گا, پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین ویمنز اور شاہین کے ٹورز رواں سال ہی طے ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا مکی آرتھر سے بات چل رہی ہے کہ وہ نئے رول میں پی سی بی میں خدمات فراہم کریں جب تک ان کے پاس وقت ہے، مکی آرتھر نے نئے رول کےلئے وقت مانگا ہے، وزیراعلی پنجاب پی سی بی کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں سٹیڈیم دے رہے ہیں، جیسے یہ سٹیڈیم ہمیں ملیں گے ہم انہیں بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے، پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں، ہمارے کچھ سٹیڈیمز میں کرسیوں کا مسئلہ تھا جو جلد مکمل ہو گا۔