بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پرچہ ہوگا، وزیراعلیٰ

Jan 10, 2024 | 16:23:PM
بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پرچہ ہوگا، وزیراعلیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 8 نئے ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ جگہ ڈرائیونگ سینٹر کیلئے مناسب نہیں ہے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پرچہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 8نئے ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا ، ان کے ہمراہ آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ  ہم نے کل فیصلہ کیا تھا 8نئے ڈرائیونگ سینٹرز ایک ہی جگہ بنائیں، مجھے پتہ نہیں تھا کہ نئے ڈرائیونگ سینٹرز یہاں بنائے گئے ہیں ،ابھی دورہ کیا لیکن یہ جگہ نئے ڈرائیونگ سینٹرز کیلئے مناسب نہیں ہے ،روزانہ تقریبا ایک لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں،16جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھ جائے گی،سب سے اپیل ہے 15جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پرچہ ہوگا،جیل جانا پڑے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ  لاہور میں 30ہزار پنجاب بھر میں 70ہزار لائسنس روزانہ بن رہے ہیں، لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے سے بہت ساری شکایات تھیں،ہم نے پارکنگ کے ٹھیکیداروں کے حوالے سے تحقیقات کرائیں،صرف تھانوں کی اچھی حالت کرنے سے کرائم شرح کم نہیں ہوگی،آئی جی پنجاب کی پوری ٹیم کی محنت سے کرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میٹرو بس میں طلبا کے فری سفر کی سہولت کا دوبارہ آغاز کرینگے،ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھا کر ہم عوام سے کوئی پرافٹ نہیں لے رہے،ہر چیز آن لائن کی ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جس سے کاسٹ بڑھی،مینوئل طریقہ ختم کر کے سب کچھ اپڈیٹ کر دیا ہے ،ڈرائیونگ لائسنس کی کاسٹ کے مطابق عوام سے فیس لی جائے گی۔