پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے؛ نگران وزیر اعظم

Feb 10, 2024 | 16:49:PM
 پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے؛ نگران وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے  کہ جو سادہ اکثریت ظاہر کرے گا وہ حکومت بنائے گا، پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے، ملک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے،  دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا موثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ  دوصوبوں میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنےکا تناسب بہت اچھا رہا،غیر معمولی حالات میں  بڑی تعداد  کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے،آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے.

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا،عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی،خواہش ہے کہ حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے،سیاسی جماعتوں کو باہمی مذاکرات کے ذریعے ایک نئی حکومت کی تشکیل کرنی ہے،نئی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
 یہ بھی پؑڑھیں ؛قوم جمہوریت کے ساتھ کھڑی,50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کررہا ہے؟,عمران خان