گلگت بلتستان اسمبلی: مکہ دفاعی معاہدے کے خیر مقدم کی متفقہ قرارداد کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) گلگت بلتستان اسمبلی نے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے متفقہ قرارداد کی منظوری دے دی ۔
گلگت بلتستان اسمبلی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد وزیر داخلہ گلگت بلتستان حاجی محمد دلپزیر، اپوزیشن لیڈر حفیظ الرحمن سمیت چار ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے مکہ دفاعی معاہدے کو برادر اسلامی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیا گیا۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون خطے میں امن، استحکام اور باہمی سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت