ارشد بھی میڈل لیتا تو ایشیا کا نام اورروشن ہوجاتا۔ نیراج چوپڑا

Aug 10, 2021 | 18:58:PM
ارشد بھی میڈل لیتا تو ایشیا کا نام اورروشن ہوجاتا۔ نیراج چوپڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل لینے والے بھارتی ایتھلیٹ نیراج چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی میڈل لیتے اور وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہوتے تو دنیا بھر میں ایشیا کا نام اور روشن ہوجاتا۔

ایک انٹرویو میں نیراج چوپڑا نے انٹرویو میں کہا کہ اختتامی تقریب سے کچھ دیرپہلے ہال میں ہمارا آمنا سامنا ہوا اور ہم نے مصافحہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ارشد نے خوش دلی سے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گولڈ میڈل کی مبارکباد دی۔

نیراج نے اس موقع پر ارشد سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے بتایا کہ وہ اپنے قومی لباس میں توانا لگ رہا ہے۔
 ادھرٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر جاپان میں تعینات پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو تعریفی سند پیش کی۔ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
ارشد ندیم کوئی میڈل تو حاصل نہیں کرسکے البتہ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے دل ضرور جیتے ہیں۔اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر ٹوکیو میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے ارشد ندیم کو تعریفی سند پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں۔ثنا خان کی مالدیپ کے ساحل پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل