این سی او سی کا بڑا فیصلہ۔۔ 11 اپریل تک عائد پابندیوں کو مزید بڑھانے کا اعلان

Apr 10, 2021 | 14:58:PM
این سی او سی کا بڑا فیصلہ۔۔ 11 اپریل تک عائد پابندیوں کو مزید بڑھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ایس او پیز میں 13اپریل تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ این آپریشن کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں ویکسینیشن پلان پر گفتگو ہوئی۔  رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس 12 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔12اپریل کے اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد  کرانے کی صورتحال خصوصی توجہ کا مرکز ہو گی۔این سی او سی کے مطابق اپریل کے وسط تک ویکسین کافی مقدار میں پہنچ آئے گی۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 11 اپریل تک مختلف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی کرسی اب جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے:خاقان عباسی