آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل کی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات

Sep 09, 2025 | 18:36:PM
آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل کی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل کی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات، ماحولیاتی تعاون اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ دنیا کثیرالجہتی سے دو طرفہ اور یکطرفہ اقدامات کی طرف بڑھ رہی ہے، ترقی پذیر ممالک کے لیے خود انحصاری کا حصول بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے، وزارت بین الاقوامی ماحولیاتی فنڈز تک مؤثر رسائی کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت بڑھائے گی۔

نوجوانوں کی قیادت میں سبز سٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ماحول دوست اختراعات اور پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔

آئرلینڈ قابلِ تجدید توانائی اور سبز اختراعات میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، پاکستان اور آئرلینڈ نے پائیدار ترقی اور سبز منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :صحافیوں پر تشدد قابل مذمت، غیرضروری سوال کاروبارمتاثرکرتے ہیں:علیمہ خان