پنجاب میں 50 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی بجٹ کو ’آف لائن‘ کردیا گیا

Mar 09, 2023 | 13:49:PM
پنجاب میں 50 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی بجٹ کو ’آف لائن‘ کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) صوبہ پنجاب میں سابقہ دور حکومت میں شامل کی گئی ترقیاتی اسکمیوں کا بجٹ محکمہ خزانہ کی طرف سے واپس لے لیا گیا۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان سینکڑوں اسکیموں پر فنڈ کے استعمال کی شرح صفر تھی جس وجہ سے ان کا بجٹ آف لائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور،میو ہسپتال میں جانے بچانے والی ادویات اور آلات ختم

ان میں مختلف شاہراوں کی تعمیر کے منصوبوں پر 34 ارب روپے، اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر 4 ارب روپے، بلدیات کے منصوبوں پر 2 ارب روپے، واٹر سپلائی کی اسکیموں پر 9 ارب جبکہ پبلک بلڈنگز کیلئے جاری 2 ارب روپے کے فنڈز واپس لیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جن منصوبوں پر فنڈ 50 فیصد استعمال ہوچکے ہیں وہاں کام جاری رہے گا۔