بجٹ 2023-24: معیاری بیج کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم

Jun 09, 2023 | 19:04:PM
بجٹ 2023-24: معیاری بیج کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں معیاری بیج کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردی گئی ہیں۔

اسی طرح کمبائن ہارویسٹر پر بھی تمام ڈیوٹی و ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، چاول کی فصل کیلئے سیڈر، پلانٹر اور ڈرائر پر بھی ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم کردیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر زرعی قرضوں کی حد کو 1800 ارب روپے سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ، کھاد پر سبسڈی کیلئے 6ارب روپےمختص کئے جارہے ہیں، زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے، بزنس اور زراعت اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے، زرعی ٹیوب ول کے لئے 30 ارب روپے مختص، درآمدی یوریاکے لئے 6ارب روپے مختص  کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ 2023-24،وزارت خارجہ امور کیلئے 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص

اس کے ساتھ ساتھ ایگرو انڈسٹری کے فروغ کیلئے5 ارب روپے کے قرض متعارف کروائے جائیں گے۔

چاول کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مشینری آلات پر سے بھی ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم کردیے گئے ہیں جبکہ چھوٹے کسانوں کو کم شرح سود پر قرضوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت چھوٹے کاروبار کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔