بجٹ 2023-24: وزارت خارجہ امور کیلئے 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص

Jun 09, 2023 | 18:46:PM
بجٹ 2023-24: وزارت خارجہ امور کیلئے 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت خارجہ امور کیلئے کل 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس میں بیرون ممالک مشنز کیلئے 43 ارب 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ خارجہ امور ڈویژن کیلئے 3 ارب 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح سے خارجہ امور ڈویژن میں ملازمین، افسران کے مشاہیر، باقائدہ و دیگر الاؤنسز، امداد، سبسڈیز اور معاف شدہ قرضہ جات و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے فوائد اور مرمتی اخراحات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مزدور کی اجرت میں مزید 2 ہزار روپے کا اضافہ 

ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ مختلف گرانٹس، سبسڈیز اور معاف کیے جانے والے قرضہ جات کی مد میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

اس کے علاوہ موجودہ بجٹ میں طبی یا فزیکل اثاثہ جات کی مد میں وزارت خارجہ کیلئے 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔