دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل خارج

Jan 09, 2024 | 12:42:PM
دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ملک عامر کی اپیل پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ٹیم میں ثمن مامون اور ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔

دوہری شہریت رکھنے والے امیدوار ملک عامر کے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کا آر او کا فیصلہ برقرار  ہے جبکہ عدالت نے امیدوار ملک  عامر کی اپیل خارج کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے پھر بند  چھٹیوں میں اضافہ ہو گیا

دوسری جانب اسلام آباد کے دو حلقوں سے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف  اپیلوں کا سلسلہ  جاری ،پی ٹی آئی کے  امیدوار ظفر علی شاہ کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دونوں حلقوں سے منظور کرلئےگئے۔

ریٹرننگ افسر نے تین اعتراضات کی بنیاد پر ظفر علی شاہ کے کاغذات دو حلقوں سے مسترد کردئیے تھےجبکہ الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل منظور کرلی،  ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ 

پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندار گلزار کی اپیل پر سماعت کی اور ان کے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔