پاکستان کے عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا

Aug 09, 2026 | 15:33:PM
پاکستان کے عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں عمیر عارف نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو 3-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکے میں عمیر عارف نے ابتدائی گیم 4-11 سے ہارنے کے بعد عمدہ کم بیک کیا اور اگلی دو گیمز 11-6 اور 11-5 سے جیت لیں۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھی گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا، تاہم عمیر عارف نے فیصلہ کن پانچویں گیم میں 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اٹک میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،ساس، بہن زخمی

نوجوان کھلاڑی بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں، جہاں انہیں اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے معاونت حاصل ہے۔