کابلی پلاؤ کی دھوم، کیا ڈرامہ ہے کے ججز بھی حیران

Aug 09, 2023 | 18:04:PM
کابلی پلاؤ کی دھوم، کیا ڈرامہ ہے کے ججز بھی حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک ۴۰ سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے۔اس ڈرامے کی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے۔شو کے دوران مکر کلیم نے ججز سے سوال پوچھا کہ کیسا لگا کابلی پلاؤ ؟ جس کے جواب میں روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ٹرینڈنگ پر سب سے اوپر ہے اور لوگ  مجھے پیغام بھیج رہے ہیں کہ یہ کتنا قابل ذکر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی قسط سے لیکر چوتھی قسط تک سب بہترین آگے بڑھ رہا ہےاور اسکے ساتھ ساتھ اسکی پرفارمنس، ڈائریکشن اور میوزک شاندار ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ڈرامہ کابلی پلاؤ  پر تبصرہ  کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ماسٹر پیس ہے اور کبھی کبھی تو ایسی چیز  بن جاتی ہے کہ دیکھنے والے کا  نظریہ بدل جاتا ہے جبکہ دوسری طرف یہ ڈرامہ دنیا میں دھوم مچا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہاں ڈرامے کی کہانی پر زیادہ کام نہیں ہوتا لیکن اس ڈرامے کی کہانی بہت خوبصورت ہے اور مجھے خوشی ہے کے کچھ ہٹ کر بھی دیکھنے کو ملا ہے۔مجھے اس ڈرامے پر بہت فخر ہے کیونکہ یہ  پاکستان کےاصل ہنرکو سامنے لیکر آیا ہے۔

دوسری جانب جج مرینہ خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے نے بلکل بھی مایوس نہیں کیا۔ اس کی تحریر اور ڈائریکشن ایک دوسرے کیلئے بنی ہیں۔جبکہ مکرم کلیم کا تعریف میں  کہنا تھا کہ  سبینہ کی اداکاری حیران کن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باربینہ جو ہیں وہ پاکستان کی نئی سوئٹ ہارٹ ہیں اور ظفر میراج نے کیا سکرپٹ لکھی ہے۔