سہیل آفریدی کو کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا

وہ قبائلی علاقہ جات سے بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بھی ہوں گے

Oct 08, 2025 | 19:16:PM
سہیل آفریدی کو کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو صوبے کے سب سے کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا ساتھ ہی وہ قبائلی علاقہ جات سے بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بھی ہوں گے۔

 ان سے قبل امیر حیدر ہوتی نے 37 سال کی عمر میں صوبے کی وزارت اعلیٰ سنبھالی تھی تاہم اب سہیل آفریدی 36 سال کی عمر میں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

محمد سہیل آفریدی کو سابقہ قبائلی علاقہ جات سے پہلا وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا،قبائلی علاقہ جات کے صوبے میں انضمام کے بعد وہ ضلع خیبر سے منتخب ہوئے اور وہیں کے ڈومیسائل پر اب قبائلی علاقہ جات سے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ مقدمات میں نامزد نکلے