دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں پانچواں سالانہ کولڈ ڈیزرٹ فیسٹیول جاری

Oct 08, 2023 | 17:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فیصل جمیل) دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں پانچواں سالانہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ فیسٹیول کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔

آج فیسٹیول کے میں شگر کی معروف بلائنڈ لیک میں بلتستان کی روایتی کشتی رانی مقابلہ زخ ، تیر اندازی اور راک کلائمبنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر مقامی افراد سمیت ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ کی تقریبات میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے تشریف لائے ہیں۔

سکردو سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر دنیا کے اس بلند ترین سرد صحرا میں ’کولڈ ڈیزرٹ‘ ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے 100 کے قریب ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نیدر لینڈز کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل میں کیا کرتی رہی؟ ویڈیو وائرل

اس جیپ ریلی کا ٹریک تقریباً 80 کلومیٹر پر محیط ہے۔

صحرا میں ڈرائیونگ خاصا مشکل کام ہے لیکن اس مقابلے میں شرکت کرنے والے کار ریسر کا کہنا ہے کہ بلندی کی وجہ سے گاڑیوں کی طاقت 30 سے 40 فیصد کم ہو جاتی ہے اور ریت میں گاڑی دھنسنے کا خطرہ بھی ہوتا۔

اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیے صحرا میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہیں جن میں دیگر شہروں سے آنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔