سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا فین پیج بنانیوالی بھارتی بچی مشہور ہوگئی

Oct 08, 2023 | 11:49:AM
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا فین پیج بنانیوالی بھارتی بچی مشہور ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر ’فین پیج‘ بنانے والی 15 سالہ بھارتی لڑکی علیشا مشہور ہو گئی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا جنون سر چڑ کر بولنے لگا ہے، میزبان بھارت سمیت دنیا بھر سے کرکٹ شائقین کے لئے جو جیسے عید کا سماء ہے۔ تمام شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ دنیائے کرکٹ میں بڑا نام کمانے والے تمام بڑے کھلاڑیوں کے فینز سٹیڈیم میں جا کر اپنے کرکٹ سٹارز کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آسٹریلیا میچ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک 15 سالہ بھارتی فین علیشا بھارتی شہر بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی اور پاک نیدرلینڈز میچ میں خصوصی طور پر بابر اعظم کو دیکھنے کے لئے سٹیڈیم آئی، علیشا نے اپنے موبائل فون کے بیک کور پر بابراعظم کی تصویر بھی لگا رکھی ہے، سکول گرل حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیدیم میں موجود ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی جو ادھر اُدھر بیٹھ کر  ٹیم پاکستان کو سپورٹ کرتے رہے، بچی اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستانی پرچم لہراتے پاکستان کو سپورٹ کرتی رہی، انہوں نے چاچا بشیر شکاگو کو بھی ٹف ٹائم دیا۔

علیشاہ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی بابراعظم کو نیدر لینڈز کے خلاف سٹیڈیم میں دیکھا اب وہ منگل کے روز پاکستان اور سری لنکا کے میچ کی منتظر ہے، میچ کے بعد بچی بھوپال واپس چلی جائے گی۔

علیشا کا کہنا ہے کہ وہ چار سال سے بابراعظم کی فین ہیں، سوشل میڈیا پر انہوں نے بابر اعظم کا فین پیج بھی بنایا تھا جسے پڑھائی کی وجہ سے بند کرنا پڑا، کرکٹ سے محبت ان کو ان کے خاندان سے ملی ہے، ان کی والدہ شاہد آفریدی کی فین ہیں اور ان کے والد جاوید میانداد کے بہت بڑے فین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیدر لینڈز کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل میں کیا کرتی رہی؟ ویڈیو وائرل

15 سالہ بھارتی بچی کا کہنا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ شائقین دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتےہیں، میں پہلے بھارتی ہوں، شبمن گل اور ویرات کوہلی پسندیدہ کھلاڑی ہیں، اسی طرح پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی فیورٹ کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہیں دیئے گئے لیکن پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد میں مقامی سطح پر سپورٹ حاصل ہے۔