اڈیالہ جیل کے باہر سے بارود سے بھرا ایک بیگ برآمد

Nov 08, 2023 | 10:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج دہشت گردوں کی ایک بزدلانہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب اڈیالہ جیل کی ہائی سیکورٹی جیل کے باہر سے بارود سے بھرا ایک بیگ برآمد ہوا ہے۔ مقامی افراد نے پولیس کو مشکوک بیگ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مشکوک ڈیوائس دھماکا خیز تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ  بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا، ڈیوائس اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر دور فاصلے پر ڈھاکہ سویٹ گورکھ پور کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ملک کے درالحکومت میں واقع اس ہائی سیکورٹی جیل جہاں ایک سابق وزیر اعظم بھی قید ہو ں اس کے باہر یوں بارود سے بھرا بیگ ملنا انتہائی تشویشناک ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں بھی ایک دل دہلا دینے واقعہ پیش آیا جہاں ں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے لیفٹننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی سربراہی میں دہشت گردوں کے ساتھ ان کے ٹھکانے پر فائرنگ کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوانوں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ لیفٹننٹ کرنل محمد حسن حیدر، ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، ضلع چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان، ضلع مری سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔جبکہ آج پھر ڈیراہ اسماعیل خان میں دہشت گردانہ کاروئیوں میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔اس واقع میں نامعلوم دہشت گردوں نے آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، فائرنگ کے دوران ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: