’کوئیک اسٹائل‘ کا شازیہ منظور کے گانے پر ڈانس کا چیلنج

Nov 08, 2022 | 16:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’کوئیک اسٹائل‘ کا شازیہ منظور کے گانے پر ڈانس کا چیلنج
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے پر تھرکنے کا چیلنج دےدیا۔کوئیک اسٹائل گروپ نے شازیہ منظور کے گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر رقص کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر اس گروپ کی وائرل ہوتی نئی ویڈیو میں انہیں نہ صرف پاکستانی مشہور زمانہ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ انہوں نے دیگر گروپس اور ڈانسرز کو بھی اس گانے پر منفرد اسٹیپس کرنے کی دعوت دی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

اس ویڈیو کو اب تک 1 ملین سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے جبکہ یہ دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ ناروے کے اس ڈانس گروپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وائرل ڈانس ویڈیو سے شہرت حاصل کی۔

کوئیک اسٹائل ایک نارویجین ہپ ہاپ ڈانس گروپ ہے جس کا رقص مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرتا ہے، اس گروپ کی تشکیل 2006 میں کوئیک کریو کے طور پر ہوئی تھی۔

کوئیک اسٹائل گروپ سلیمان ملک، بلال ملک اور ناصر سریخان سمیت دیگر 11 افراد  پر مشتمل ہے جو اوسلو میں پلے بڑھے اور اپنا زیادہ تر وقت یوتھ کلبوں میں گزارا اور وہیں انہوں نے ڈانس سیکھ کر اسے بطور کیریئر شروع کیا۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں پاکستانی گانے پر کوئیک اسٹائل گروپ کی پرفارمنس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ان مشہور ڈانسرز نے مشہور پاکستانی شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے کنایاری سمیت کئی گانوں پر اپنی زبردست ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جوکہ انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہوئیں۔