سجل علی نے نامور بالی ووڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

Jun 08, 2024 | 13:27:PM
سجل علی نے نامور بالی ووڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے والی اداکارہ سجل علی پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم "موم" میں کام کیا جس میں انہوں نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا۔

اداکارہ کا ٹی وی کے ابھرتے اداکار  حمزہ سہیل کے ہمراہ نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل نشر کیا جا رہا ہے جس میں وہ ایک بار پھر سے ڈرامہ شائقین توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں،سجل علی پاکستان شوبز کی واحد اداکارہ ہیں جو تنقید کی زد میں کم ہی آتی ہیں جبکہ ہر شعبے میں تعریفیں ہی بٹورتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیا ہے،انٹرویو کے دوران آن اسکرین نئی جوڑی نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات اور خواہش کا بھی اظہار کیا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی اور اگر اِنہیں دوبارہ بالی ووڈ میں اداکاری کا موقع ملا تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب حمزہ سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی باصلاحیت اور ناموار اداکارائیں موجود ہیں، وہ پہلے اِن کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔