یہودیوں کی مسجد اقصی کے تاریخی دروازے کا نام تبدیل کرنے کی سازش

Jun 08, 2021 | 21:46:PM
یہودیوں کی مسجد اقصی کے تاریخی دروازے کا نام تبدیل کرنے کی سازش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی کے تاریخی دروازے (باب المغاربہ)جسے مراکشی دروازہ کہا جاتا ہے کا نام تبدیل کرکے باب ہلیل رکھنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہودی آباد کاروں کی خواتین پر مشتمل تنظیم خواتین برائے ہیکل سلیمانی نے مراکشی روازے سے متصل پل پر ایک بینر آویزاں کیا ہے جس پر مراکشی دروازے کو باب ہلیل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام یہودی خاتون آباد کار ھلیل ارئیل کی نسبت سے دیا گیا ہے،جسے جون 2016 کو الخلیل شہر میں ایک حملے میں جھنم واصل کردیا گیا تھا۔باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی اس سازش کے پیچھے مقتول یہودی آباد کارہ کی ماں رینا دیبورا ارئیل ہے جو خواتین برائے ہیکل نامی یہودی تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن بھی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض حکام اور صہیونی ریاست کے تمام ادارے مسجد اقصی پرحملوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انتہا پسند یہودی پرقبلہ اول دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہودی خاتون نے اس مہم میں مسجد اقصی کے تاریخی مراکشی دروازے کا نام تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے آباد کاروں سے مراکشی دروازے کو ھلیل ارئیل کے نام سے یاد کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدرعمانوئل میکخواں کو تھپڑ پڑ گیا, ویڈیو وائرل