دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

Jul 08, 2023 | 18:31:PM
 دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب کا امکان، آج سے 10 جولائی تک دریا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں سے ضلع سیالکوٹ میں  داخل ہونے والے دریائے چناب کے کیچمنٹ  ایریاز میں اِس وقت شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کے باعث دریا کے بپھرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 پانی کی آمد 1 لاکھ 22 ہزار 184 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 13 سو 84 کیوسک ہے مناور توی میں پانی آمد 2364 جبکہ جموں توی 4657 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ بیراج پر 11 لاکھ کیوسک تک پانی کا اخراج ہوسکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے دریا کے قریبی علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ  کے مطابق پنڈی بھٹیاں ونیکے تارڑ جلالپور بھٹیاں پنڈی بھٹیاں کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا

انتظامیہ کا احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام اہل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 10 جولائی تک ہائی فلڈ کا خدشہ ہے ، جبکہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ "اپنے حفاظتی انتظامات مکمل کریں اور فوری طور پر گورنمنٹ کی طرف سے قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل ہو گئیں ۔"

خیال رہے کہ دریا کے قریب حفاظتی بند کو مرمت نہ کیا جا سکا۔