پاکستانی گلوکار نے گانا چوری کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس جاری کردیا

Jul 08, 2023 | 00:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بھارتی موسیقاروں کی جانب سے پاکستانی گانوں کے میوزک چرانے کا سلسلہ جاری ، معروف  پاکستانی گلوکار عمر خلیفہ نے اپنا  گا نا چوری کرنے پر بھارتی فلم کمپنی کو عدالت کا قانونی نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم معروف  پاکستانی گلوکار عمر خلیفہ نے دعوی کیا ہے کہ "بھارتی کمپنی لو فلم اور معروف میوزک کمپنی  نے میرے گانے "بلو تیری ٹور" کی میوزک دھن چوری کی ہے۔"

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ" میں نے اپنا یہ گانا 2019 میں ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا تھا، جس کو میوزک کی دنیا سمیت سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی, اس گانے کے میوزک کے حقوق بھی میرے پاس موجود ہیں۔"

ان کا کہنا تھاکہ "بھارتی اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی بھارتی فلم "تو جھوٹی میں مکار" جو یش راج کی بینرز تلے بنی ہے جس کو معروف بھارتی میوزک کمپنی اور معروف انٹرنینشنل فلم ریلیز کمپنی کے پلیٹ فارم سے نشر کیا جارہا ہے جبکہ  میرے بنائے گئے گانے کی دھن کو چوری کیا گیا ہے, میں چونکہ امریکہ میں موجود ہوں اس لئے میں اب ان سب کو لیگل نوٹس جاری کر رہا ہوں کیونکہ میں بغیر اجازت اپنا میوزک کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔"