پاک افغان دوطرفہ تجارت کو بڑا دھچکا، 28 فیصد کمی آگئی

Jan 08, 2024 | 14:58:PM
پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 28 فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاک افغان دوطرفہ تجارت میں کمی آگئی ۔دسمبر 2023 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی،ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ پاک افغان دوطرفہ تجارت میں ماہانہ بنیاد پر 28 فیصد کی کمی ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں سالانہ بنیاد پر دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت میں 16فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گذشتہ ماہ پاک افغان دوطرفہ تجارت کا حجم 12کروڑ 52لاکھ ڈالرز رہا ،گذشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 22 فیصد کمی ہوئی،دسمبر میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں7 فیصد کمی ریکارڈ  کی گئی ۔

ضرورپڑھیں:باجوڑ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید،متعدد زخمی

گذشتہ ماہ افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کاحجم 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز رہا ،نومبر2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 11 کروڑڈالرزسے زائد تھیں،دسمبر 2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 9کروڑ27 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان سے ماہانہ بنیاد پردرآمدات میں39 فیصد کمی ہوئی ،دسمبر 2023 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 32 فیصد کمی ہوئی،گذشتہ ماہ افغانستان سے پاکستانی درآمدات 3 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہیں۔