ن لیگی امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تلوار لٹک گئی

Jan 08, 2024 | 14:55:PM
ن لیگی امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تلوار لٹک گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،متعددنشستوں کیلئےامیدواروں کی تعداد3سے4موجود ہے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےفیصلےمیں تاخیرآڑھےآنےلگی۔

لاہورسے12نشستوں پرن لیگ کےرہنماآمنےسامنے آ گئے،ن لیگ کومجموعی طورپر 10امیدواروں کےچناؤمیں مشکلات کا سامنا،لاہور سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کی ٹکٹوں پر فیصلہ بدستور تاخیر کا شکار ہو گیا۔
این اے 117 اور این اے 124 میں لیگی امیدوار آمنے سامنے آ گئے،این اے 117 میں ن لیگ کے2 امیدوار ملک ریاض اور ایاز صادق آمنے سامنے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تلواربدستور لٹک رہی ہے،آئی پی پی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں عبدالعلیم خان مشترکہ امیدوار ہونگے۔
این اے 124 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ٹکٹ کے فیصلے بڑی رکاوٹ،پی پی 145 میں سمیع اللہ خان، سید حشمت شاہ ،چودھری واحد احمد میں رسہ کشی جاری،پی پی 146 میں غزالی سلیم بٹ اور ملک ریاض کو ایڈجسٹ کرنیکافیصلہ تاخیر کا شکار
ہو گیا،پی پی 162 میں ملک شہباز علی کھوکھر،چودھری آصف خان میو آمنےسامنے آ گئے۔
پی پی 163 میں عمران علی گورائیہ اور میاں عمران جاوید مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں،پی پی 169 میں سید توصیف شاہ اور ملک خالد پرویز کھوکھر آمنے سامنے آ گئے،پی پی 170 میں مردان علی زیدی ،میاں اطہر اور ماجد ظہور پارٹی ٹکٹ کیلئےسرگرم ہو گئے،پی پی 171 میں چودھری باقر حسین ،خواجہ احمد حسان ،پی پی 168 میں ملک شبیر کھوکھر اور ملک فیصل ایوب کھوکھر آمنے سامنے آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تاحال پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا،متعدد امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئےگرین سگنل دیدیاگیا۔