ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ جوبائیڈن کےصدرکاعہدہ سنبھالنےتک بلاک

Jan 08, 2021 | 10:33:AM
ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ جوبائیڈن کےصدرکاعہدہ سنبھالنےتک بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیس بک انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کی حمایت میں تبصرے پر 24 گھنٹے کیلئے بلاک کیا گیا تھا۔ اب امریکی صدر کے اکاؤنٹ کی معطلی کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زک برگر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دھاوا بولنے والوں کی مذمت کے بجائے فیس بک کا پلیٹ فارم حمایت کیلئے استعمال کرنے سے امریکی مضطرب ہوئے، اور اب صدر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنے کی اجازت سے درپیش خطرات بہت زیادہ ہیں۔فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ کم ازکم جوبائیڈن کےصدرکاعہدہ سنبھالنےتک معطل رہےگا۔ واضح رہے کہ نو منتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔