اداکارہ مریم انصاری کی کرکٹر معین خان کے بیٹے  اویس خان سے شادی

Feb 08, 2021 | 12:09:PM
اداکارہ مریم انصاری کی کرکٹر معین خان کے بیٹے  اویس خان سے شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں 8 فروری کو نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔اویس خان نے شادی کی تقریبات کی دیگر تصاویر بھی شیئر کیں اور انہوں نے اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع پر ڈانس کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کی۔  متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی شادی کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی گئی۔تاہم ’رومیو ویڈس ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں پرفارم کرنیوالی اداکارہ مریم انصاری نے شادی کی کوئی ویڈیو یا تصویر شیئر نہیں کی۔  کورونا کے باعث نافذ ہونے والی پابندیوں کے باعث مریم انصاری نے بھی دیگر شخصیات کی طرح سادگی سے شادی کی۔

 
 

 

 


   
 
0