مہمند اور بھاشا ڈیمز کی تعمیرجاری ، وزیر اعظم نے ویڈیو شیئر کر دی

Dec 08, 2020 | 10:50:AM
مہمند اور بھاشا ڈیمز کی تعمیرجاری ، وزیر اعظم نے ویڈیو شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبادوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پچھلی پانچ دہائیوں بعد پانی کے دو بڑے ذخائربنانے جا رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ منگلا، تربیلا کے بعد مہمند اوربھاشابڑے ڈیم ہوں گے، وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مہمند او ربھاشا ڈیمز کی تعمیرات سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ دو مئی دو ہزار انیس میں وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی۔مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 12 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔آبی ذخائر سے ابتدا میں 16 ہزار 37 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا سکے گا، ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

 
  رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کادیامیربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر واٹر اینڈ پاؤر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین نے وزیراعظم کو منصوبے پر جاری کام سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے بریفنگ اور ڈیم پر جاری کام کے جائزے کے بعد وہاں موجود مزدوروں سے گفتگو کی اور دیامیر بھاشا ڈیم کے اہم فوائد بیان کیے۔وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ ’دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، اس کی تعمیر کے بعد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھ جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ’دیامیربھاشا ڈیم منصوبے سے تربیلاڈیم کی کارآمد میعادمیں اضافہ ہوگا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ منصوبےسے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی‘۔وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر ہونے والے کام اور اس کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’تعمیراتی کام سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے‘۔