وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی

Aug 08, 2023 | 13:28:PM
وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم )ایس آئی ایف سی اورسرمایہ کاری پالیسی کے بعد سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی ،وزیراعظم بورڈ کے صدر ہوں گے،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزراء خزانہ,خارجہ,سرمایہ کاری اور تجارت بورڈ ارکان میں شامل ہیں،وفاقی وزراء صنعت و پیداوار, توانائی اور آئی ٹی سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے،گورنر اسٹیٹ بینک,چیئرمین ایف بی آر,چیئرمین بی او آئی,سیکرٹری بی او آئی ، نجی شعبے سےفیصل جواد,محمد عمران مسعود ،اسد سلیم رحمان,خالد محمود,طالب رضوی سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یاور عرفان خان,چوہدری ذوالفقار علی انجم بورڈ ارکان میں شامل  ہیں،انجینئر حارث نعیم,سید حسنین ابراہیم کاظمی,ملک محمد اویس خالد ارکان ہوں گے،آئلہ مجید,ایوب احمد اور سید قاسم نوید قمر سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو ’’عام تعطیل‘‘ کا اعلان