انتخابات عمران خان کی سیاسی بدمعاشی پر ریفرنڈم ۔ اگلا الیکشن ہار جائینگے۔عالمی میڈیا

Apr 08, 2022 | 15:40:PM
انتخابات عمران خان کی سیاسی بدمعاشی پر ریفرنڈم ۔ اگلا الیکشن ہار جائینگے۔عالمی میڈیا
کیپشن: عالمی میڈیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے’’ ٹائم‘‘ نے لکھا کہ دنیا بھرکا میڈیاسپریم کورٹ کے فیصلے کو عمران خان کیلئے تباہ کن دھچکا قرار دے رہا ہے۔فیصلے کے پاکستان اور جمہوری سیٹ اپ پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔
 عالمی ذرائع میں پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سہ سرخیوں میں جگہ دی جا رہی ہے، دنیا کے کسی بھی اخبار ، جریدے ،ٹی وی ،تھنک ٹینک یا کسی تجزیہ کا ر نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تین اپریل کے اقدامات کوآئینی یا جمہوری قرار نہیں دیا بلکہ عمران خان کے اقدامات او ربیانیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کے اقتدار میں رہنے کے اقدام کو روک دیا۔عمران خان کے حالیہ اقدام نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا اور سیاسی عد م استحکام تیزی سے پھیلا۔حالیہ پیش رفت نے 22کروڑ کے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک میں بد امنی کے خدشات بڑھا دیے۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان ہار جائے گایہ بالکل واضح ہو جائے گا کہ وہ اپنی پارٹی کے اراکین سمیت پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت کے بغیرخان انتخابات میں کیسے کام کریں گے۔

امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر لکھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے خاتمے کا امریکا پر الزام لگایا، اس کی وجہ وہ اپنی آزاد خارجہ پالیسی بیان کرتے ہیں، جو اکثر چین اور روس کی حمایت کرتی ہے۔ وہ دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن کی جنگ کے سخت ناقد بھی رہے ہیں۔

برطانوی اخبار ’’گارجین ‘‘نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ عمران خان کے لئے تباہ کن دھچکا ہے،انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے غیر آئینی کا م کیا انہوں نے عدم اعتماد کے ووٹ سے بچنے کیلئے یہ کیا جس میں ان کی شکست تھی، پاکستانی قانون ساز کے حوالے سے لکھا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اس سے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔اس کے پاکستان اور جمہوری سیٹ اپ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

امریکی جریدے’’ ٹائم‘‘ نے لکھا کہ پیوٹن کو گلے لگا کر وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاسی موت پرمہر ثبت کر دی، خان سخت دائیں بازو کی جماعت تحریک لبیک کو تومراعات دیتے رہے لیکن مخالفین کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے،تقریباً چار سال کے یو ٹرن کے بعد، حریفوں کی مخالفت اور حامیوں کے الگ ہونے کے بعد، 69 سالہ خان آج تنہا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی

ٹائم نے مزید لکھا ہے کہ کرکٹر سے سیاست دان، پلے بوائے سے قدامت پسند، اسلام کا محافظ آخرکار اپنے ہی دام میں پھنس گیا،سپریم کورٹ کا فیصلہ حیرت انگیز موڑ کی نشان دہی کرتا ہے،کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ عمران خان کی آخری چال میں جمہوری نظام کو جلا دینا شامل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہو گیا