2700سال پرانا لگژری بیت الخلا دریافت

Oct 07, 2021 | 19:14:PM
قبل مسیح۔میڈیا رپوٹس۔انسانی فضلے۔گہرا کنواں
کیپشن: اسرائیل میں ملنے والا صدیوں پرانا واش روم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسرائیل میں ایک قدیم شاہی محل کی باقیات کی کھدائی کے دوران 2700سال پرانا لگژری بیت الخلا دریافت ہوا ہے۔
 میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی اینٹیکس اتھارٹی (آئی اے اے)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دارالحکومت یروشلم میں ایک شاہی محل کی باقیات کی کھدائی کے دوران 7ویں صدی قبل مسیح کا بیت الخلا دریافت ہوا ہے۔آئی اے اے کے مطابق دریافت ہونے والا بیت الخلا یہودا (حضرت یعقوبؑ کے بیٹے )کے دور تک استعمال ہوتا رہا۔
اسرائیلی اتھارٹی کے مطابق پتھروں سے مہارت کے ساتھ تراشے ہوئے مستطیل شکل میں بنے بیت الخلا کے درمیان میں ایک سوراخ کے ساتھ بیٹھنے کی آرام دہ جگہ بھی بنائی گئی تھی جس کے ساتھ انسانی فضلے کے جمع ہونے کےلئے ایک گہرا ٹینک بھی موجود تھا۔آئی اے اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیت الخلا بہت ہی کم دریافت ہوئے ہیں کیونکہ ایسے بیت الخلا صرف امیر افراد ہی استعمال کیا کرتے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بلال شاہ کی وطن واپسی کی درخواست : حریم شاہ نے گانے میں شوہر کو جواب دیدیا