بھارت سے علیحدگی کے لیے 75 ہزار سکھوں نے ووٹ دے دیا

Nov 07, 2022 | 15:49:PM
 بھارت سے علیحدگی کے لیے 75 ہزار سکھوں نے ووٹ دے دیا
کیپشن: سکھ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں تقریباً 75,000 سکھوں نے حصہ لیا۔

پنجاب ریفرنڈم کمیشن (پی آر سی) ایک آزاد سکھ ریاست کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی مہم کی قیادت کر رہا ہے۔پنجاب ریفرنڈم کمیشن نے صبح 9 بجے پولنگ کا آغاز کیا جس میں  تقریباً 75,000 سکھوں نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ برامپٹن میں وٹنگ کے پہلے مرحلے میں 110,000 سکھوں کے حصہ لیا تھا اور بھارت سے علیحدگی کےحق میں وٹ دیا تھا۔