پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں۔۔ شعیب اختر 

Nov 07, 2021 | 11:14:AM
سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں
کیپشن: شعیب اختر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولر شعیب اختر  شعیب اختر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے اس لئے پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی جیت کا کوئی چانس نہیں ہے۔

 شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ  اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہاری تو بہت سوالات کھڑے ہوں گے، بھارت نے اب تک بہت بری کرکٹ کھیلی ہے اس لئے بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا مستحق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناظم جوکھیو کے قاتل گرفتار۔۔ اعتراف جرم کرلیا