لاہور، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔گرمی کے ستائے شہری بارش کے دوران سڑکوں پر نکل آئے اور بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جیل روڈ، ایئرپورٹ، لکشمی چوک، اپرمال، مغل پورہ، تاجپورہ،نشتر ٹاؤن،گلشن راوی،اقبال ٹاؤن،سمن آباد، جوہر ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی،
لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی،جس سے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں پانی جمع ہو گیا،لاہور ہائیکورٹ آنے والے سائلین اور وکلاء کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
واسا لاہور نے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیا، جس کے مطابق جیل روڈ 1، ایئرپورٹ 0 ، ہیڈ آفس گلبرگ 0، لکشمی چوک 35، اپر مال 3، مغلپورہ 4.6، تاجپورہ 2.2، نشتر ٹاؤن 0، چوک ناخدا 36.8، پانی والا تالاب 38.4، فرخ آباد 9.2، گلشن راوی 4.2، اقبال ٹاؤن 0، سمن آباد 4.6، جوہر ٹاؤن 0، ڈیفنس روڈ 0، شادی پورہ 0.4 اور سگیاں 39.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ 39.2 ملی میٹر بارش سگیاں میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسیٔ آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا ،سربراہ پاک فضائیہ کا اہم بیان بھی آ گیا