مصری خاتون نے83 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Jul 07, 2026 | 09:47:AM
 مصری خاتون نے83 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں، مصر کی معمر خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  83 سالہ مصری خاتون نے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ اَمل اسماعیل عبدو نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس سے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے استقامت، حوصلے اور عزم کی شاندار مثال قائم کر دی۔

5 جولائی کو اَمل عبدو کو شعبۂ سوشیالوجی، فیکلٹی آف آرٹس منصورہ یونیورسٹی کی جانب سے ان کے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:میجر لیگ، لنکن باؤلر کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

رپورٹ کے مطابق اَمل عبدو کا تعلیمی سفر زندگی کے نسبتاً آخری حصے میں شروع ہوا۔ انہوں نے 38 سال کی عمر میں مڈل کا امتحان پاس کیا، تاہم کینسر کی تشخیص کے باعث تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ 

بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ تعلیم کا آغاز کیا اور 68 سال کی عمر میں ہائی اسکول مکمل کیا۔ اس کے3 سال بعد انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس میں شعبۂ سوشیالوجی میں داخلہ لیا۔

سال 2023 میں انہوں نے اسی ادارے سے امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد پی ایچ ڈی کا سفر جاری رکھا۔

6 جولائی کو صوبہ دقہلیہ کے گورنر میجر جنرل طارق مرزوق نے گورنریٹ ہیڈکوارٹرز میں اَمل عبدو سے ملاقات کر کے ان کی اس شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔